بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، پنڈی کیلئے ٹریفک پولیس کا پلان جاری

کالعدم جماعت کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں پریشانی سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے نادرا چوک اور ایوب چوک استعمال کر سکتے ہیں۔

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ پر فیض آباد سے پہلے اور راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پارک روڈ، ترامڑی چوک اور لہترار روڈ کو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس آئی جے پی روڈ تا پاک سیکریٹریٹ چلتی رہے گی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ راولپنڈی پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.