بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، مزید 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 15 علاقوں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6، آئی ایٹ فور، آئی ٹین تھری، جی 6 ون، جی نائن ون، جی نائن ٹو اور جی سیون ٹو میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایف الیون ٹو، چک شہزاد اور این آئی ایچ کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں فارمیسی اور ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب راولپنڈی کے بھی 28 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو کہ 10 دن تک جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.