اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 13 میں پولیس کی گاڑی پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا جبکہ سب انسپکٹر اور دوسرا اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جب کنٹینر چوک پر اس پر فائرنگ کی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار قاسم دورانِ علاج پمز اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
Comments are closed.