وفاقی دارالحکومت میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیرِ نگرانی اسلام آباد کے تیسرے بڑے اسپتال کی ابتر صورتحال ہے۔
رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے اسپتال میں گزشتہ 14 سال سے نئے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھرتی نہیں ہوا ہے جبکہ جو ڈاکٹرز اور عملہ تھا وہ زیادہ تر ریٹائر ہوگیا ہے۔
اسپتال میں مشینیں ہیں لیکن آپریٹرز موجود نہیں، اسی طرح آپریشن تھیٹر ہے مگر انستھیزیا کے لیے ڈاکٹرز نہیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسپتال میں آپریشن کا کوئی سامان اور عملہ موجود نہیں۔ آئی سی یو، ریکوری روم اور جنرل سرجریز سمیت کئی اہم شعبے غیر فعال ہوچکے ہیں۔
اسپتال کے وارڈز، کمروں اور بنیادی سہولیات کا برا حال ہے پر ایسے میں نئے بلاک کی تعمیر زور وشور سے جاری ہے۔
Comments are closed.