بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، جے یو آئی کے تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد جے یو آئی کے تمام کارکن اور دونوں رکن قومی اسمبلی تھانہ آبپارہ سے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پارلیمنٹ جانے والے راستے خاردار تاریں اور بیریئر لگا کر سیل کردیے گئے ہیں۔ ڈی چوک اور نادرا چوک سے پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام جے یو آئی ف کے ممکنہ احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضی نے دیگر وکلا کے ہمراہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایم این اے صلاح الدین ایوبی، جمال الدین اور ان کے مہمانوں کو اغوا کیا۔

واضح رہے کہ رات گئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج صبح تک کارکنوں کو احتجاج روکنے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ صبح تک اراکین پارلیمنٹ اور ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو صبح 9 بجے کے بعد کارکنان پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.