اسلام آباد میں 9 اور 11 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے موبائل فون بندش کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو با ضابطہ خط لکھ دیا۔
9 محرم کو سیکٹر جی6، جی 7 میں دن 1 سے رات 10بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی، 9 محرم کو شام 6 سے صبح 6 بجے تک آئی 10 اور ملحقہ سیکٹرز میں سروس بند رہے گی۔
11محرم کو شاہ اللّٰہ دتہ میں دن 2 سے شام 7 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
وزارت داخلہ کے مطابق 11محرم کو بری امام نور پور شاہ میں دن 12 سے رات 7 بجے تک موبائل فون سروس بند ہوگی۔
Comments are closed.