
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں ناقابلِ شکست ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں فارم میں ہیں، دیکھا جائے گا کہ کون میچ جیتے گا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جس طرح ٹورنامنٹ جارہا ہے ہمارے لیے اچھا ہے، جو اچھی کرکٹ کھیلتا ہے اس کو ٹاس کی فکر نہیں ہوتی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، رحمان اللہ گرباز، مدثر خان، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لینگ شامل ہیں۔
ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ٹم ڈیوڈ، رائیلی روسو، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، انور علی، عباس آفریدی، رومان رئیس اور عمران طاہر شامل ہیں۔
Comments are closed.