سینٹر فار گورننس ریسرچ (سی جی آر) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کو لاپتا افراد سے متعلق جرات مندانہ موقف رکھنے پر سال 2021 کا مین آف دی ایئر قرار دیا ہے۔
ادارے کے ڈائریکٹر طارق کھوسہ نے اس بات کا اعلان ادارے کی ویب سائٹ پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے ایک آزاد آواز کے طور پر سینٹر فار گورننس ریسرچ جبری گمشدگیوں سے متعلق قانون سازی کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے۔
طارق کھوسہ نے کہا کہ پارلیمینٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو ان ریاستی اداروں کو لگام دینے کے لیے پہل کرنی چاہیے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
سینٹر فار گورننس ریسرچ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سی جی آر چاہے گا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو پاکستان میں گڈ گورننس کے اولین ایجنڈے کے طور پر رکھا جائے۔
Comments are closed.