اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز میں ججز تعیناتی کی سفارش کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے ججز تعیناتی کےلیے سیکریٹری وزارت قانون کو مراسلہ بھجوادیا۔
جج راجہ جواد عباس حسن کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کا جج لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ راجہ جواد عباس اس وقت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جج شاہ رخ ارجمند کو تبدیل کرکے بطور جج اسپیشل کورٹ سینٹرل تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ شاہ رخ ارجمند اس وقت انٹیلکچول پراپرٹی ٹریبیونل کے جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
کامران بشارت مفتی کو بطور جج بینکنگ کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
طاہر محمود خان کو بطور پریزائیڈنگ آفیسر انٹیلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
عبدالحسنات محمد ذوالقرنین کو بطور جج انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ عبدالحسنات ذوالقرنین اس وقت جج بینکنگ کورٹ کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔
عبدالحسنات ذوالقرنین کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کا ایڈیشنل چارج دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
Comments are closed.