پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کیس سے متعلق پیشرفت رپورٹ وفاقی پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے اشتہار جاری کیا گیا تھا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت صوبائی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) دفاتر کو خط لکھے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صداقت عباسی کے موبائل کا ڈیٹا لینے کیلئے درخواست کردی گئی ہے، صداقت عباسی کے واٹس ایپ میسجز کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت سمیت تمام صوبوں کے آئی جیز کو صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے درخواست کی، تمام آئی جیز کی جانب سے صداقت عباسی کی بازیابی رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈائریکٹر جنرلز کی رپورٹس کے منتظر ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے بھی صداقت عباسی کی بازیابی کی رپورٹ زیر التوا ہے۔
پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صداقت عباسی کی لوکیشن ٹریس کرنے کیلئے درخواست پر عملدرآمد کا انتظار ہے۔
Comments are closed.