اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختلف کمپنیز اور اداروں پر اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا۔ سپر ٹیکس سے متعلق ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز بھی کالعدم قرار دے دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 4 سی کو غیر آئینی قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن فور سی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
عدالت نے سیکشن فور سی کے حوالے سے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈووکیٹ اور دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔
Comments are closed.