اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد نے شیر افضل مروت کی باجوڑ، دیر اور نوشہرہ میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ ساتھ ہی شیر افضل مروت کو متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا۔
Comments are closed.