اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر ازسر نو حلقہ بندیاں کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کرے۔
بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق تمام حلقوں کی آبادی برابر ہونی چاہیے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مثال کے طور پر کوہاٹ کے حلقے کی آبادی ہنگو کے حلقے سے 3 لاکھ زائد ہے، الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں سے علاقے کے عوام کا حق رائے دہی مجروح ہوتا ہے۔
Comments are closed.