چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہم پر بار کورٹ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ مذموم مقاصد پر مبنی مہم چیف جسٹس عامر فاروق کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش ہے، ایمانداری اور قابلیت کے ساتھ چیف جسٹس اسلام آباد کا غیر متزلزل عزم مشہور ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد کی قابلیت کا اندازہ ان کے فیصلوں سے ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ٹارگٹ کرکے بدنیتی پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے۔
ہائیکورٹ بار نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اپنی دیانتداری اور قابلیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق کی یہ خصوصیات ان کے غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر مبنی فیصلوں میں نظر آتی ہیں۔
Comments are closed.