بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ہائیکورٹ، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیسز کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

جسٹس عامر فاروق نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ذاتی حیثیت میں 21 فروری کو طلب کیا ہے۔

سیشن کورٹ نے اب اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ واقعے کے وقت ملزم کی ذہنی حالت درست نہیں تھی، عاصم 2009 میں ذہنی امراض کے علاج کیلئے اسپتال میں رہ چکا ہے۔

 عدالت نے پوچھا اسلام آباد میں مقدمات کا اندراج کر کے 2 مقدمات کا ٹرائل پشاور میں کیوں ہو رہا ہے، درخواست گزاروں کو مقدمات میں مدعی کیوں نہیں بنایا گیا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ  ایف آئی اے کے پاس تمام درخواستوں کا اصل ریکارڈ نہ ہوا تو نتائج کے لیے تیار رہیں، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سے کہیں اگر اصل درخواستیں نہیں ہیں تو جیل جانے کی تیاری کر کے آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.