منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

اسلام آباد کے 6 کرکٹ گراؤنڈز کی قسمت کا فیصلہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 6 کرکٹ گراؤنڈز کی قسمت کا فیصلہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھ میں دے دیا۔ 

عدالت عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اسلام آباد کے 6 کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 کرکٹ گراؤنڈز کے مستقبل کا فیصلہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دینے کا حکم دے دیا۔ 

درخواست گزار سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نمائندے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔

ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، 24 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات تک گراؤنڈز سے متعلق اقدامات روک دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب درخواست گزار نے عدالت کو کہا کہ کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو پیسے دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کردیے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے، نئے منتخب نمائندے ہی گراؤنڈز کو نجی کمپنیوں کو دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ بلدیاتی نمائندوں کی درخواست نمٹا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.