اسلام آباد کے سرکاری اسپتال ایم آر آئی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔
حکام کے مطابق اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں ایم آر آئی مشین موجود نہیں ہے۔
پمز، پولی کلینک اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن میں ایم آر آئی مشین نہیں ہے۔
اسلام آباد میں روزانہ درجنوں مریضوں کو ایم آر آئی کے لیے پرائیویٹ سینٹرز بھیجا جا رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں پرائیویٹ ڈائگنوسٹک سینٹرز ایم آر آئی کے 18 سے 25 ہزار روپے لے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی کی سہولت صحت سہولت پروگرام کے تحت بھی دستیاب نہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے لیے ایم آر آئی مشین منگوا لی ہے، جاپان کی حکومت نے بھی اسلام آباد کے اسپتالوں کے لیے 2 ایم آر آئی مشین دینے کا وعدہ کیا ہے۔
Comments are closed.