جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں ایم آر آئی مشین نہ ہونیکا انکشاف

سینٹ قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں ایم آر آئی مشین نہیں ہے۔

اجلاس میں پمز حکام نے بتایا کہ پمز اسلام آباد میں ایم آر آئی مشین ایل سیز نہ کھلنے کے باعث نصب نہیں ہو سکی، فروری 2001ء سے اب تک اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت میسر نہیں۔

ڈاکٹر عائشہ عیسانی کا کہنا ہے کہ پمز کے لیے ایم آر آئی مشین کا مقناطیس منگوایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 63 ہزار ڈالرز کی ایل سی نہ کھلنے پر ایم آرآئی مشین نہیں لگ سکی، ایم آر آئی مشین کے لیے چلر اور جنریٹر باہر سے منگوایا جانا ہے۔

سینٹ قائمہ کمیٹی صحت کے ممبران نے وفاقی وزارت صحت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

قائمہ کمیٹی نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور سیکریٹری صحت کی مسلسل غیرحاضری پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر صحت اور سیکریٹری کی عدم موجودگی کے باعث کمیٹی کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.