وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کردیا۔
مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اسلام آباد کے وفاقی علاقے میں ریسٹورنٹ سروسز پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم ادا کرنے پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس سال کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا اور حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں اور کاروبار میں آسانیاں لائی جائیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ صنعتوں کی حوصلہ افزائی ہوا، برآمدات میں اضافہ کیا جائے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں زیادہ تر مراعات کی وضاحت میں نے پہلے ہی کردی ہے۔
Comments are closed.