وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد سرگودھا میں بھی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوکری کا جھانسہ دے کر 3 افراد نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی، اس دوران ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنائی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا تھا۔
جس کے بعد ملزم انٹرویو کے بہانے خاتون کو ٹریل تھری لے گیا تھا، جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزم کی جانب سے متاثرہ خاتون کو واقعے کا بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔
Comments are closed.