اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 5 سالہ عمر راٹھور کے قتل میں ملوث مجرمان کو 2 بار سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے 2019 میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 5 سالہ عمر راٹھور کے قتل کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے سزا سناتے ہوئے کم سن بچے کے قتل میں ملوث 3 ملزمان حمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو دو بار سزائے موت، 5، 5 لاکھ جرمانے کا حکم جاری کر دیا جبکہ شک کی بنیاد پر اسد ممتاز کو کیس سے بری کر دیا۔
خیال رہے کہ مجرمان نے 2019 میں 5 سالہ عمر راٹھور کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں 4 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.