جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی بند کمرے میں سماعت

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں بند کمرے میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات نے کی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وکیل شعیب شاہین نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل مکمل کر لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے بھی دلائل دیے۔

اسلام آباد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان…

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر جلسے میں لہرایا، جبکہ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کی کئی کاپیاں ہوسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ اُس وقت کے وزیراعظم کو سائفر سے متعلق بتا دیا تھا، سائفر چوری نہیں کیا، بطور وزیرِ خارجہ سائفر کو وزارتِ خارجہ کو بھیج دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.