جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

اسلام آباد پولیس کی فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کو روکنے کیلئے راولپنڈی انتظامیہ سے درخواست

فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی مظاہرین کو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی انتظامیہ سے درخواست کردی۔

فیض آباد پر وفاقی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی کی جانب مظاہرین جمع ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین ڈنڈوں، غلیلوں اور پتھروں کے ساتھ موجود ہیں اور اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں اسلحہ بردار بھی موجود ہوسکتے ہیں، راولپنڈی انتظامیہ سے گزارش ہےکہ مظاہرین کو غیر قانونی عمل سے روکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.