اسلام آباد پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین کی گرفتاری سے انکار کردیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ایوبی، جمال الدین تھانہ آبپارہ میں ایس ایچ او کے کمرے میں موجود ہیں، دونوں ارکان قومی اسمبلی تھانے سے نہ جانے پر بضد ہیں۔
دونوں ارکان قومی اسمبلی گرفتار پارٹی کارکنوں کو تھانے سے رہا کرنے کا اصرار کررہے ہیں۔
دوسری جانب جمیعت علماء اسلام کے کارکن تھانہ آبپارہ کے باہر جمع ہوگئے اور ان کی جانب سے تھانہ آبپارہ کے باہر دونوں اطراف کی سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں، انصار الالسلام کے کارکن بھی تھانے کے باہر موجود ہیں۔
Comments are closed.