اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی

اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اپنی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد کچہری پہنچ گئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی پولیس اسٹیشن سے بیان دینے کا مجاز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر  اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.