جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، پرائیویٹ کمپنیوں، سیکیورٹی گارڈز یا کسی شخص کے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت اپنی گاڑی کا ملکیتی ثبوت ساتھ رکھیں، ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے، شہری جی 11 ون اور جی 10 ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع فوری پکار 15 پر دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.