اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

اسلام آباد پولیس عمران خان کی عدالت میں ممکنہ پیشی سے لاعلم

اسلام آباد پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان کی کل ہونے والی عدالت میں ممکنہ پیشی کی اطلاع نہیں ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عمران خان کی کل ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کرے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، پہلے کی طرح طرز عمل اپنایا تو پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.