اسلام آباد میں پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اتوار بازار پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
Comments are closed.