اسلام آباد پولیس نے 3 روز کی کوششوں کے بعد مارگلہ ہلز ٹریل تھری زیادتی کیس کے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔
وفاقی پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم کو رات گئے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، ابتدائی میڈیکل میں خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی تھی۔
خاتون کے جسم پر زیادتی میں مزاحمت یا جھاڑیوں کے سبب کوئی نشان موجود نہیں تھے۔
خاتون پولیس کو کیس کی تفتیش میں معاونت فراہم نہیں کر رہی تھیں۔
مارگلہ ہلز ٹریل تھری میں خاتون کو 13 جولائی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Comments are closed.