وفاقی دارالحکومت میں وی وی آئی پی روٹ میں مداخلت پر تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وی وی آئی پی روٹ میں مداخلت کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ اے ایس آئی بشیر نے کہا کہ کانسٹیبل عرفان کے ہمراہ جھگی اسٹاپ بہارہ کہو پر ڈیوٹی پر مامور تھا۔
انہوں نے کہا کہ روٹ کے دوران 18 سالہ نوجوان کو سڑک سے پیچھے آنے کا کہا، نوجوان کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن اُس نے مجھے تھپڑ مار دیے۔
اے ایس آئی بشیر کے مطابق نوجوان کو پکڑا تو ریڑھی بان سمیت 8 سے 10 لوگوں نے اس کو چھڑا لیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ وی وی آئی پی روٹ میں مداخلت، مارپیٹ اور جان سے مارنے کی کوشش پر کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.