وزیراعظم عمران خان سے علماء کی ملاقات ختم ہوگئی، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری علما و مشائخ کے ساتھ مل کر تفصیلی بیان تیار کررہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم سے علما و مشائخ نے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور علما کی کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے معاملے پر مشاورت کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید بنی گالہ پہنچے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان علماو مشائخ سے ٹی ایل پی کے حوالے سے جاری معاملے کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
Comments are closed.