منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

اسلام آباد: وزیراعظم سے بلوچستان کے طلباء کی شکایات سے متعلق کمیشن کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے طلباء کی شکایات سے متعلق قائم کردہ کمیشن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل خصوصاً لاپتہ افراد کا مسئلہ تمام اسٹیک ہولڈرز اکٹھے بیٹھ کر حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ طلباء کی شکایات اور اس کے ازالے کے حوالے سے رپورٹ انتہائی جامع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے رپورٹ میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شراکت داری اور پارٹنرشپ کی حکمت عملی اپنا کر قومی اتحاد اور ترقی یقینی بنائی جائے، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت بلوچستان کی عوام کو امن، دوستی اور خوشحالی کا پیغام دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور معاشرے کے محروم طبقات کو مرکزی دھارے میں لانے کےلیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

ملاقات میں کمیشن کے کنوینر اختر مینگل، سینیٹر مشاہد حسین سید، کامران مرتضیٰ اور افراسیاب خٹک شریک تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ، وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.