اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں وزارت اطلاعات کی خاتون افسر کے گھر مبینہ ڈکیتی سامنے آئی ہے، ڈاکوؤں نے خود کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا اہلکار بتایا۔
متن مقدمے کے مطابق تھانہ لوہی بھیر میں 3 اکتوبر کو ہونے والے ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکو خود کو ایف آئی اے اہلکار بتا کر گھر میں تلاشی کے بہانے داخل ہوئے اور گھر سے 10 تولے سونا اور 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ خاتون افسر کے مطابق ڈاکو گھر میں موجود لیپ ٹاپس، پرفیومز، کاسمیٹکس وغیرہ بھی لے گئے۔
متاثرہ خاتون افسر کے مطابق تھانہ لوہی بھیر پولیس کو 32 تولہ سونا ڈکیتی کی درخواست دی گئی لیکن انہوں نے ایف آئی آر میں صرف 10 تولے کا ذکر کیا۔
Comments are closed.