ایف آئی اے سائبر کرائم نے نازیبا تصاویر سے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم سمیع اللہ سے 2 موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسلام آباد کی رہائشی 2 بہنوں کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ایف آئی اے نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔
سینئر سول جج محمد شبیر نے ملزم سمیع اللہ کو11 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.