بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جائیں گے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کاکہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم…

 اسد عمرنے میاوا کی فاریسٹ افتتاحی مہم کی تقریب سےخطاب میں کہا کہ  ملک میں 10 بلین ٹری کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے ، اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جارہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پودے 12 اگست کی شام 3بجے لگائے جائیں گے، پودے لگانے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں مدارس، اسکول اور تاجر برادری بھی شامل ہے، دس بلین ٹری سونامی جیسے پروجیکٹ عام سیاستدان نہیں کرسکتا کیوں کہ اس سے ووٹ نہیں پڑتے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے اور مدارس کے طلبا بھی پودے لگا رہے ہیں، پودے لگانے سے اگلے انتخابات میں ووٹ نہیں ملنے، لیکن آئندہ نسل کو فائدہ ہوگا۔

اسد عمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔

اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں گورننس کانظام بہت ضروری ہے جس کے لیے وزیراعظم سےمنظوری لیں گے، ترقیاتی کاموں کے ساتھ گورننس نظام کی بہتری بھی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں دو اسلام آباد تھے ، ایک اسلام آباد بنا رہے ہیں، ایک نظام لے کر آرہے ہیں، اسلام آباد کے تمام شہریوں کا حق ہے کہ ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رہائشیوں کومشکلات والی ہاوسنگ سوسائیٹیز کےمسائل حل کرنےجارہے ہیں، اسلام آباد میں 4 کالج اور 4 اسپتال بنا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.