بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں

اسلام آباد میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، گاہک، دکاندار، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو تو پرواہ نہیں، تاہم انتظامیہ بھی کاغذی کارروائی تک ہی محدود ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد مسلسل کم ہورہا ہے اور کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 10 فیصد سے زائد رہی، 800 سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، گاہک، دکاندار سب ہی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔

این سی او سی کے اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو  50 فیصد پر چلانا تو دور، ایک فرد کی جگہ پر دو، دو مسافر بیٹھے ہوئے ہیں، یہی نہیں مسافر اور ٹرانسپورٹرز سب ہی نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے جواز بھی گھڑ رکھے ہیں۔

اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بھی کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.