اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے، ویکسینیشن مراکز اور موبائل یونٹ کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق 23 نئے مرکز قائم کیے جائيں گے، جس کے بعد مراکز کی تعداد 55 ہوجائے گی، موبائل ویکسینیشن کی تعداد 46 کردی جائے گی۔
ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ اسلام اباد میں دو ماس ویکسینیشن سینٹرز پہلے ہی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز ایک ہزار 828 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.75 فیصد رہی۔
Comments are closed.