نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منکی پوکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اسلام آباد میں منکی پوکس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چلڈرن اور جنرل اسپتال میں آئسولیشن وارڈز بنا دیے ہیں، 9 سے 15 سال کے بچے منکی پوکس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ منکی پوکس کو ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے، پاکستان میں فی الوقت منکی پوکس کی ویکسین نہیں۔
نگراں وزیرِ صحت پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک سے ویکسین کے لیے انتظامات کر لیں گے، منکی پوکس تاحال وباء کی شکل میں نہیں، پرائیوٹ لیبز میں منکی پوکس ٹیسٹ کی سہولت نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ منکی پوکس مریض کو ہاتھ لگانے سے پھیلتا ہے، ایئر پورٹ پر ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کردی ہے، ٹیم بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا بخار چیک کرے گی۔
Comments are closed.