بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں شطرنج کا کھیل جاری ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شطرنج کا کھیل جاری ہے، حکومت اور اپوزیشن ممبران کی گنتی میں مگن ہیں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور حکمرانوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔

بےروزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، پی ٹی آئی نے اسٹیٹس کو کی سیاست ہی جاری رکھی، امیر جماعت اسلامی

سراج الحق نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کے لیے وکلا کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وکلا کی جدوجہد کے باوجود ملک میں دو نظام رائج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب کو انصاف نہیں ملتا، احتساب کا نظام درہم برہم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.