اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں کا نفسیاتی سروے کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 489 افسران و اہلکاروں کا نفسیاتی سروے ہوا، جو ایک ماہ میں مکمل ہوا۔ سروے کے دوران 33 اہلکار ڈپریشن کا شکار نظر آئے جبکہ 4 اہلکاروں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے۔
ذہنی دباؤ کے شکار اہلکاروں کو فوری علاج کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایات کردی گئیں، 2 مریض اسپتال منتقل کردیے گئے، متاثرہ اہلکاروں کو آسان ڈیوٹیوں پر تعینات کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق اہلکاروں کے نفسیاتی حالات جاننے کیلئے تحریری امتحان بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیے گئے تھے۔
پولیس اہلکاروں میں ذہنی دباؤ کی وجوہات میں مہنگی رہائش، آمد و رفت اور بچوں کے تعلیمی اخراجات شامل ہیں۔
Comments are closed.