کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام افسران کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں اور اندرون شہر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام اہم عمارات اور ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے۔
پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔
Comments are closed.