ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

اسلام آباد میں خاتون کے چورنگی پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سیاہ لباس پہنے ایک خاتون کو چورنگی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وائرل ویڈیو اسلام آباد کے علاقے F-10 کی ہے جہاں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور چورنگی کے بیچوں بیچ ایک خاتون رقص کر رہی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے والی اس فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون نے اپنا چہرہ حجاب سے چھایا ہوا ہے جبکہ خاتون کا لباس بھی مناسب ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.