بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کا لانگ مارچ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا، جہاں لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد کیا گیا۔
اپنے بیان میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ لانگ مارچ میں شامل خواتین، بچوں، بزرگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
سردار اختر مینگل نے کہا کہ نگراں حکومت کا قیام صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے، تمام حکومتوں کو سمجھانے کی کوشش کی بلوچستان تنازع کا واحد حل سیاسی مذاکرات ہیں۔
سربراہ بی این پی نے کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کو بلوچستان کے تنازع سے علیحدہ کر ہی نہیں سکتے، بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو وہاں کے لوگوں کا مقدر بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہر فورم پر لا پتا افراد کے مسئلےکو حل کرنےکی کوششیں کی، ہم سمجھتے ہیں لاپتا افراد کا مسئلہ فرد واحد کا نہیں ایک انسانی مسئلہ ہے۔
Comments are closed.