سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں انتخابات کے التوا کی سرگوشیاں عروج پر ہیں۔
ایک بیان میں سابق سینیٹر نے کہا کہ کچھ حکومتی اتحادی بھی اِس بے یقینی کی کیفیت کو ہوا دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوچھنا تھا اگر حکمرانوں میں مہنگائی سے تڑپتے عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں تو اِس میں ملک کا کیا قصور؟
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ التوا کا بوجھ اُٹھانے کی سکت اَب اِس لاغر آئین میں ہے اور نہ ہی نظام میں ہے۔
Comments are closed.