اسلام آباد میں سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں آلو 49، پیاز 162، لہسن 500 اور ٹماٹر 55 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔
دارالحکومت میں سبز مرچ 99، شملہ مرچ 100 اور بینگن107 روپے کلو تک میں دستیاب ہے۔
اسلام آباد میں انڈے 270 روپے درجن جبکہ ویجیٹیبل گھی 650 روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہا ہے۔
دال مسور 320، دال مونگ 320 تک، دال ماش 480 تک اور دال چنا 320 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں چینی 110 روپے کلو اور آٹے کا پندرہ کلو کا تھیلا 2000 روپے کا ہوگیا ہے۔
Comments are closed.