ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

اسلام آباد: منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسپتال منتقلی کے دوران فرار

لیبیا سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لائے گئے منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسلام آباد ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار ہوگئے۔  

ذرائع نے بتایا کہ منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشتبہ مریضوں کو ایمبولینس میں منتقل کیا جارہا تھا، ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد یہ فرار ہوئے۔

منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم ساتھ لے کر فرار ہوئے ہیں۔ فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین اور نعیم شامل ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کی مشتبہ منکی پاکس مریضوں کے فرار پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ 

لیبیا سے بےدخل پاکستانیوں کو 8 ستمبر کی رات خصوصی پرواز سے پاکستان لایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.