پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

اسلام آباد: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، تیسرا زیر علاج

اسلام آباد کے علاقے سنبل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مضر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہونے والا تیسرا بچہ تاحال زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق  جاں بحق بچوں میں 7 سال کی نادیہ اور ڈھائی سال کا علی شامل ہے، بچوں کی وفات کی اطلاع ان کی والدہ کی طرف سے دی گئی۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ تفتیش کر رہا ہے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.