اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

اسلام آباد: مارگلہ ہلز سے دستی بموں سے بھرا بیگ برآمد

اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کی ٹریل فائیو پر دستی بموں اور اسلحے سے بھرا بیگ ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ میں موجود 3 دستی بم ناکارہ بنا دیے۔ بیگ سے دستی بموں کے علاوہ ایک نائن ایم ایم پستول، 50 گولیاں ملیں۔

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ میں دارالحکومت کے ریڈ زون کا نقشہ بھی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے دستی بم ناکارہ بنادیے، پولیس نے بیگ اور سامان کو قبضے میں لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.