جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے نرخ مقرر

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں، پھلوں اور مرغی کے نرخ مقرر کردیے گئے۔

آلو کی قیمت 49 روپے، پیاز 162 روپے اور ٹماٹر کا 51 روپے کلو سرکاری ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری قیمت کے مطابق لہسن 336 روپے کلو، ادرک 643روپے کلو اور سبز مرچ 99 روپے کلو میں ملے گی۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شملہ مرچ کی قیمت 93 روپے کلو، بیگن107، ٹینڈے 75، لوکی 125، مٹر 84، بندگوبھی 36، پھول گوبھی 54 اور گاجر کی قیمت 68 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی راشن اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

مرغی445 روپے کلو اور انڈے کی قیمت 237روپے درجن مقرر کردی گئی ہے۔

سیب 330، امرود 159، اسٹرابری 319، انار 352 اور انگور کا سرکاری ریٹ 319 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.