بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

اسلام آباد سے سعودی عرب کے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام آئس برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے مسافر سے ڈیڑھ کلوگرام آئس ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ریاض جانے والے مسافر سے 1.430 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی ہے، مسافر وسیم اکرم نے آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ 

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.